ابنا: واسط سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ امريکي فوج کے کمانڈر ميجر جيسن کيڈر نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ امريکي فوجيوں نے ڈلٹا فوجي اڈہ بھي عراقي فوج کے سپرد کرديا ہے- اس امريکي فوجي افسر کا کہنا ہے کہ عراقي فوج ملک کے سيکورٹي کے معاملات سنبھالنے کي پوري توانائي رکھتي ہے -
ياد رہے کہ امريکا اور عراق نے سن دوہزار آٹھ ميں ايک سيکورٹي معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے مطابق سن دوہزار گيارہ کے آخرتک سبھي امريکي فوجوں کو عراق سے نکل جانا ہے............
/169